امریکا، ہنگائی لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک 

امریکا، ہنگائی لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک 

  

 ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) امریکا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس کے ہل ٹاپ لیکس ایئرپورٹ پر ایک انجن والا طیارے کو انجن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم اس دوران طیارہ زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔طیارے نے آسٹن سے لوویزیانا سے آسٹن کیلئے پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی جو ہلاک خیز ثابت ہوئی۔طیارے کے ملبے سے دو مرد اور دو خواتین کی لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

امریکہ حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -