کامیاب اے پی سی نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں، عمران گورائیہ

کامیاب اے پی سی نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں، عمران گورائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورائیہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی کامیاب اے پی سی نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں ہر قسم کے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود نالائق حکمرانوں کو شرمندگی اٹھانا پڑی اور میاں نواز شریف کی تقریر کو نہ رکوا سکے انہوں نے اپنے رد عمل میں کہا کہ تبدیلی کے نام نہاد ترجمانوں کی زبانیں لڑکھڑا رہی ہیں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی تقریر سے حکومتی صفوں میں لرزہ طاری ہو گیا ہے اور اسی پریشانی میں رات بھر یہ لوگ سو نہیں سکے نیا سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو بحال کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور ووٹ کو چوری کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں اور اب ان کا جانا ٹھہر گیا ہے مسلم لیگ ن کا ہر کارکن اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے میں پیش پیش ہوگا۔
عمران گورائیہ 

مزید :

صفحہ آخر -