چکوال، تیز رفتار ویگن گہری کھائی میں گر گئی، 6مسافر جاں بحق، 10شدید زخمی 

  چکوال، تیز رفتار ویگن گہری کھائی میں گر گئی، 6مسافر جاں بحق، 10شدید زخمی 

  

 چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیر کے روز قصبہ اعجاز آباد کے قریب تیزرفتار ہائی ایس گہری کھائی میں گرنے سے6 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ10دیگر شدید زخمی ہوگئے۔چکوال سے چوآسیدن شاہ جانے والی ہائی ایس بریکیں فیل ھو جانے کی وجہ سے کھائی میں جا گری۔4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ2ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ہائی ایس کو اعجاز آباد پہاڑی کے قریب حادثہ،ہائی ایس چکوال سے چوآسیدن شاہ جارہی تھی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد بن اشرف جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور نعشوں کے علاوہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کردیا گیا۔

ٹریفک حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -