شریف خاندان کی قسمت میں اب صرف جلا وطنی یا جیل ہے، فیصل واوڈا

شریف خاندان کی قسمت میں اب صرف جلا وطنی یا جیل ہے، فیصل واوڈا

  

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم نے اس کا اصلی چہرہ، اس کی بیماری کے ڈرامے اور بزدلی دیکھی اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس کے اور اس کے خاندان کی قسمت میں اب صرف جلا وطنی یا جیل ہے وفاقی وزیر فیصل واوڈا  نے کہاکہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جو اس ملک کی محافظ ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک محب وطن لیڈر ہے جو اپنی قوم کے ساتھ عدلیہ، فوج اور دیگر اداروں کو ساتھ لیکر چل رہا ہے  انہوں نے کہاکہ اپنے مفاد کے لئے نہیں بلکہ صرف پاکستان کیلئے  لیکن یہ فرق یہ تندرست بھگوڑا نہیں سمجھ سکے گا وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ کی طرح عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف زہر اْگل کر پھر انڈیا کو خوش کر دیا وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ فوج سے نفرت اس لئے ہے کہ فوج کو بھی اس کی چوری اور ملک دشمنوں سے ملاقاتوں کا علم ہے جو برکھا دت نے اپنی کتاب میں بھی انکشاف کیا ہے۔

فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ آخر -