وزیر آباد: فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں کی مشینری، سامان جل کر راکھ 

        وزیر آباد: فیکٹری میں آگ لگنے سے کروڑوں کی مشینری، سامان جل کر راکھ 

  

 وزیرآباد(نمائندہ خصوصی) پلاسٹک کے برتن بنانی والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اور سامان جل کر راکھ میں تبدیل،عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا،12گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیو 1122نے آگ پر قابو پالیا۔ وزیرآباد سمیت گوجرانوالہ کی 10 گاڑیوں نے ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا۔موضع کرم آباد میں پی ٹی کے رہنما محمد رفیق بھٹہ کے بھائی محمد اسلم بھٹہ کی  پلاسٹک کے برتن بنانی والی فیکٹری میں علی الصبح شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی پلاسٹک کا را میٹریل، پلاسٹک دانہ اور کیمیکل کے باعث آگ نے آن ہی آن میں 4 کنال رقبہ پر محیط عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فیکٹری میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی مشینری،راء میٹیریل،تیار مال اور بلڈنگ جل کر خاکستر ہوگئی۔ فیکٹری کی دیواریں اور بالائی چھت گر کر زمین بوس ہو گئی جبکہ کھڑکیاں بھی آگ کی شدت کی وجہ سے ٹوٹ کر دور جا گریں۔زہریلے دھوئیں کی ذد میں آکر دو نوجوان بے ہوش ہو گئے جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ڈسٹرکٹ آفیسر محمد رفعت اورفیاض احمد کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ کا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

فیکٹری میں آگ

مزید :

صفحہ آخر -