متاثرین عمران کی اے پی سی بے مقصد رہی،خرم شیر زمان

 متاثرین عمران کی اے پی سی بے مقصد رہی،خرم شیر زمان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے متاثرین عمران خان کیااے پی سی بے مقصد رہی،اب عوام کے سامنے ان کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔پاکستان کی عوام کو کچھ باتیں یاد دلانا چاہتے ہیں۔زرداری نے فرمایا تھا کہ نواز شریف قومی چور ہے۔نواز شریف نے کہا تھا کہ زرداری قومی چور ہے۔یہ پہلے ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرتے تھے۔زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ہوتی تھی۔ ان کی تیاری پاکستان کے خلاف تحریک کی ہے۔بلاول اس تحریک کو لاڑکانہ، نوابشاہ، دادو کیوں نہیں لیکر جاتے۔شہباز شریف کو بلائیں اور نوابشاہ سے اس تحریک کا آغاز کریں۔دیکھیں کہ نوابشاہ کے لوگ کیسے تڑپ رہے ہیں۔تھر کے بچے بھوک مررہے ہیں ان کے لیے تحریک چلائیں۔مولانا فضل الرحمان اور مریم صفدر کو سندھ لے آئیں اور انہیں دکھائیں سندھ کی کیا  حالت ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی کے نائب صدور سبحان علی ساحل، کیپٹن (ر) رضوان خان، پی ٹی آئی رہنما عدنان اسماعیل اور دیگر موجود تھے۔خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ عمران خان کی پوری دنیا تعریف کررہی ہے۔اس ملک کو عمران خان مقبولیت کی طرف لیکر جارہے ہیں۔ان سارے چوروں کو اکٹھا ہونا ضروری تھا۔ان سب کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ان سب نے ملکر قومی اسمبلی میں پاکستان کے خلاف ووٹ دیا۔یہ وہ جماعتیں ہیں جو اس ملک کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب ہم دو نمبر سیاستدان نہیں۔آپ نے اس ملک کو دو نمبر سیاست سکھائی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -