گو لوٹ لو اور ون لنک کے درمیان شراکت داری 

گو لوٹ لو اور ون لنک کے درمیان شراکت داری 

  

کراچی (پ ر) ون لنک پرائیوٹ لمیٹڈ (1Link)اور ڈیکاگون پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ (Golootlo) نے پے پاک لائلٹی پروگرام کیلئے اسٹریٹیجک معاہدہ کیا ہے جس میں شریک بینکوں /جاری کنندہ کے تمام نئے اور موجود ہ پے پاک صارفین ملک بھرمیں گولوٹ لو کے 130شہروں میں 15ہزار 500مرچنٹس پر سال بھر خصوصی ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس پروگرام کا اجراء پاکستان کی ڈومیسٹک ادائیگی اسکیم پے پاک کے ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت سے وابستگی کو اجاگر کرتا ہے جس میں شریک بینکوں /جاری کنندہ کے پے پاک کارڈ ہولڈرز کو جو فوائد فراہم کئے جارہے ہیں ان میں، پاکستان بھر میں 15,500سے زائد مرچنٹس پر ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس۔ یکم اکتوبر 2020سے عام لوگوں کو گو لوٹ لو کی موبائل ایپ پر ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس کیلئے ادائیگی کرنی ہوگی جبکہ پے پاک صارفین کیلئے یہ سہولت مفت ہوگی۔ کسٹمرز اپنا پے پاک کارڈ مرچنٹ کے پاس سوائپ کرسکتے ہیں یا اپنے کارڈ کو گولوٹ لو موبائل ایپ پر رجسٹر کرسکتے ہیں تاکہ اسے اسکین کرکے ڈیلز اور ڈسکاؤنٹ سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکے۔ صارفین کیلئے یہ سہولت سال کے 365دن تمام ڈیلز اور ڈسکاؤنٹس کی پیشکش بغیر کسی تعداد یا حد کے دستیاب ہوں گی۔ کارڈ ہولڈرز/ رجسٹرڈ صارفین کیلئے سہ ماہی آفرز۔یکم اکتوبر 2020سے تمام پے پاک کارڈ ہولڈرز کیلئے حادثاتی اور قدرتی موت کا احاطہ کرنے والی لائف انشورنس کے فوائد شامل ہیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -