چوتھے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز“کاشاندار انعقاد 

    چوتھے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز“کاشاندار انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)2017ء‘ 2018 ء اور2019ء میں ”پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز“کے انتہائی شاندار اور کامیاب انعقاد کے بعدیہ ایوارڈز  پاکستان ڈیجیٹل انڈسٹری کا مرکز نگاہ بن گیااور اس صنعت سے وابستہ افراد اس ایوارڈز کے انعقاد کے منتظر رہنے لگے۔2020 ء میں ایک بار پھر ملک بھر کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے کیلئے”پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز“منعقد کئے گئے۔ماضی کے برعکس‘ کوویڈ19کے ایس او پیز کو نظر میں رکھتے ہوئے اس بار ”پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز“کو انتہائی خصوصی انداز میں پیش کیا گیا۔ایوارڈ ز کی اس پروقار تقریب کی میزبان سحر طاہر خان اور ان کے ہمراہ عبدالسمیع قہار تھے جب کہ سی ای او ہائبرڈ ٹیکنالوجی محمد فخرفاضل‘ سی او او ای ایف یو لائف انشورنس زین ابراہیم‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملینیم سافٹ وئیر محب حسن‘ جی ایم ٹیکنالوجی پی آئی اے اسد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والے خوش نصیبوں کو ایوارڈز پیش کئے۔پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈ زکی جیوری میں سبل نقوی‘ ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن ٹیلی نارمائیکرو فنانس بینک‘ عمار حسن ایزی پیسا‘ علی مستنصرچیف مارکیٹنگ آفیسر دراز‘ عدنان فیصل کنسلٹنٹ اینڈ ٹرینر الائم برانڈ کنسلٹنگ‘عدنان فیصل سی ای او ایف ایچ ایم پاکستان اور پیپلز میگزین پاکستان‘ اصغر علی خان‘ جی ایم ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن اینگرو‘ عطیاب طاہرکنٹری منیجر ماسٹر کارڈ اورعمار اختر فاؤنڈر اینڈ سی ای او فائنل رینٹلزڈاٹ کام شامل تھے۔پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈ زکے ایڈوائزری پینل میں کنٹری ہیڈ ایپ ٹیک اقبال یوسف‘ ای سی او انٹرفلو گروپ شکیل کھوکھر‘ اسٹریٹجک پارٹنر شپ اینڈ ڈیل فلو منیجر مائیکرو سافٹ علی سمیر عثمان‘ سی ایم او حلیف فوڈ دعبدالسمیع قہار‘ کوئٹزل پرائیوٹ لمیٹڈ کے وقار اکرام اور واریٹس ڈیجیٹل کے شارق نسیم شامل تھے۔تقریب کا انعقاد جوبلی لائف انشورنس کے اشتراک سے عمل میں آیا جب کہ دیگر معاونین میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی‘ اے اے سلوشنزاوربنجی اینڈ کونویکس انٹریکٹوتھے۔ گفٹ پارٹنرز ڈبیلو بی بائی ہیمانی‘ ٹی سی ایس سینٹی منٹس اور واؤچ 365تھے۔ تقریب کے شراکت داروں میں کے ڈبیلو آئی سی کے ڈاکٹرز‘ ایف ایچ ایم پاکستان‘برانڈ میگزین‘ ایف ایم 91‘ ایپ ٹیک پاکستان‘ چائے والا‘ کیک بائی گوگوڈیز‘ وائٹل ٹی‘ گوئٹزل پرائیوٹ لمیٹڈ‘ بلاگرزاور اسٹارلنکس پی آر اینڈ ایونٹس تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -