کرتار پور، بابا گورونانک کی 481ویں برسی کی تقریبات کا آغاز

  کرتار پور، بابا گورونانک کی 481ویں برسی کی تقریبات کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نورکوٹ(نمائندہ خصوصی) کرتار پور میں بابا گرونانک کی 481ویں برسی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے، ملک بھرسے سینکڑوں سکھ یاتریوں  نے مذہبی رسومات میں شرکت کی۔ پہلے روزکی تقریبات کا  آغازصبح  سویرے پاٹ صاحب دعا کے ساتھ ہوا۔ سندھ،کے پی کے،ننکانہ، لاہور اور دیگر شہروں سے سکھ سنگتوں کاسلسلہ جاری رہا۔ کوروناوائرس کی وجہ سے یاتریوں کو ایس او پیز کے تحت داخل کیاگیا  ملک بھر سے ہزاروں یاتری برسی کی رسومات میں شرکت کریں گے۔ بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو تقریبات شرکت کی  اجازت نہیں دی گئی،حالانکہ کرتارپور راہداری کے قیام کے بعد پہلی باربابا کروو نانک کی برسی میں کی تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے بھارت کی شرومنی کمیٹی اور شری اکال تخت صاحب سے جتھہ بھیجنے کی اپیل کی تھی جبکہ اس بارے بھارتی حکام کو بھی باقاعدہ خط لکھا گیا تھا  مگربھارتی حکام نے اسکا کوئی جواب نہیں دیا22 ستمبر کو گوردوارہ دربار صاحب سے کرتار پور راہداری کے راستے  پاک بھارت زیرو لائن  تک نگر کیرتن نکالا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -