پی ٹی آئی کے کرپٹ ٹولے کا یوم حساب قریب ہے اویس شاہ 

 پی ٹی آئی کے کرپٹ ٹولے کا یوم حساب قریب ہے اویس شاہ 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ کامیاب کل جماعتی کانفرنس نے چندہ چوروں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔کٹھ پتلی حکمرانوں کو علیمہ باجی کی ایمنسٹی اور چندہ جائیدا دوں کا حساب دینا ہوگا.انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور ان کے کرپٹ ٹولے کا یوم حساب قریب ہے۔احتساب کا راگ الاپنے والوں نے اپنی بغل میں سب کرپٹ چھپارکھے ہیں,عمران خان کو بنی گالہ،انکی کابینہ ارکان کو اپنی بے نامی جائیددادوں اثاثوں کا حساب دینا ہوگا.اویس شاہ نے کہا کہ ادویات اسکینڈل کے مرکزی کردار عامر کیانی چینی بحران کیذمہ دار جہانگیر ترین اور آٹا چوری کے ذمہ دار ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -