لکی سیمنٹ کیلئے انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ

لکی سیمنٹ کیلئے انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل فورم برائے صحت وماحولیات کی جانب سے کراچی میں منعقد کئے گئے 17ویں سالانہ ایکسیلنس ایوارڈ میں سیمنٹ بنانے والی ملک کی مایہ ناز کمپنی لکی سیمنٹ کو انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ کی تقریب سے پہلے کراچی کے مقامی ہوٹل میں بائیو ڈائیورسٹی اوروباء کے بعد آنے والے مسائل اور ان کے حل سے متعلق ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈتوانائی کے تحفظ اور گرین پاکستان کیلئے مجموعی طورپر ماحول کی حفاظت کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ سالانہ انوائرمنٹ ایکسلینس ایوارڈز پاکستان میں ماحولیات کے معیارات کا بینچ مارک ہیں۔ اس موقع پر لکی سیمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر امین گنی نے کہاکہ لکی سیمنٹ اپنے آپریشنز کو پائیدار اور ماحول دوست بنانے کے لئے پر عزم ہے اور ہم توانائی کے تحفظ کیلئے ماحول دوست متبادل ایندھن سمیت مختلف طریقوں کو بھرپورطریقے سے اپنے آپریشنز میں شامل کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -