انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ حادثے کا شکار، 25 زخمی

انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ حادثے کا شکار، 25 زخمی

  

خانوٹ (این این آئی)انڈس ہائی وے خانوٹ کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں خواتین بچوں سمیت 25 مسافر زخمی ہوگئے۔خانوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ سیہون سے حیدرآبادجارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔بس میں سوار خواتین بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کے بعد موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔حادثے کے زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال اور جامشورو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -