کراچی: میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان ہوگیا

کراچی: میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان ہوگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا، میٹرک سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 99.8 فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، امتحان میں ایک لاکھ68 ہزار 880 طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ میٹرک سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 99.8 فیصد رہا۔چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ پورے ملک کے تعلیمی بورڈمیں اول،دوم اورسوم کااعلان نہیں ہوگا، بی گریڈمیں 35855 اور سی گریڈ میں 39159 طلبا نے کامیابی حاصل کی۔

مزید :

صفحہ آخر -