ڈاکٹر ماہا کیس میں نامزد  ملزمان عدالت سے فرار

ڈاکٹر ماہا کیس میں نامزد  ملزمان عدالت سے فرار

  

کراچی(این این آئی)ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر دو ملزمان جنید اور وقاص عدالت سے فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ خودکشی کیس میں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق پر فیصلہ محفوظ کر لیا جسے پیر کو سنایا گیا ہے۔ڈاکٹر ماہا علی خودکشی کیس میں متوفیہ کے والد نے 3 افراد کے خلاف گزری تھانے میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروائی تھی۔درخواست میں ڈاکٹر ماہا علی کے والد نے بیٹی کے دوست، ایک اسپتال کے ڈینٹسٹ اور ڈاکٹر کو نامزد کیا ہے اور ان افراد پر ماہا علی کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ماہا کے والد نے دائر درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ان تینوں افرادکی جانب سے پریشان کیے جانے پر بیٹی نے خودکشی کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -