ڈیرہ،بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

  ڈیرہ،بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)انڈس ہائیوے پر تھانہ یونیورسٹی کے قریب مسافر بسوں کے ڈرائیورز کے ایڈونچر اور تیز رفتاری کے مقابلے کی دھن نے کئی زندگیاں داؤ پر لگادیں، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی، ڈرائیور بس سمیت فرارہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائیوے پر تھانہ یونیورسٹی کے قریب مسافر بسوں کے ڈرائیوروں کے مابین مقابلے بازی کے دوران ایک مسافر بس کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد نامعلوم بس ڈرائیوربس سمیت موقع سے فرار ہوگیاجبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -