اے پی سی: این آر او کیلئے ”چوروں کا ٹولہ“ متحد‘ دوست محمد مزاری 

اے پی سی: این آر او کیلئے ”چوروں کا ٹولہ“ متحد‘ دوست محمد مزاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ اے پی سی کے نام پر ایک بار پھر عوام کے ساتھ ڈرامہ کیا جا رہا ہے۔ جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ کیونکہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں۔چوروں (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
کا ٹولہ اے پی سی کے نام پر اکٹھے ہو کر NROلینے کے لیے صلاح مشورے کر رہا ہے۔لیکن یہ وزیر ِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے۔اب صرف اور صرف انصاف کا بول بالا، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی ہوگی۔اب قانون امیر اور غریب کے لیے برابر ہوگا اور جنہوں نے اس ملک کو لوٹ کر نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں معززین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف کھوکھلے نعروں سے کام لیتے ہوئے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔لیکن اب نعرے نہیں بلکہ عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔عوام نے تبدیلی کے نام پر ووٹ دے کر خدمت خلق کا جو موقع دیا ہے کوشش ہے کہ اس ووٹ کی قدر کرتے ہوئے عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کر جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ذاتیات کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کر رہی ہے اور حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت لڑکھڑاتی اور بیساکھیوں کے سہارے چلتی ہوئی معیشت آج مضبوط ہوچکی ہے اور اب ملک کے اندر ایک ایسا نظام قائم ہو چکا ہے جس میں حق ِ حکمرانی صرف عوام کے پاس ہے۔
دوست مزاری