لیہ: معاون خصوصی وزیراعلیٰ ان ایکشن  جناح پارک کا افتتاح‘ پولیو مہم کامیاب  بنانے کیلئے انتظامیہ متحرک ٹیموں کی چیکنگ

  لیہ: معاون خصوصی وزیراعلیٰ ان ایکشن  جناح پارک کا افتتاح‘ پولیو مہم ...

  

 لیہ(نمائندہ پاکستان)ضلع لیہ میں پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ معاو ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

گیلانی نے تھل ہسپتال جبکہ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے ڈی ایچ کیو میں بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کاافتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ،اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل موجود تھے۔معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب صوبہ بھر کو پولیو فری رکھنا چاہتے ہیں اس لیے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے متعلقہ حکام محنت و لگن سے خدمات سرانجام دیں۔ سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سابقہ مہم کی طرح محنت سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے سوفی صداہداف کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلوانے کے متعلق عوام منفی پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں بلکہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔انہوں نے کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں اور خانہ بدوش خاندانوں کے بچوں پر فوکس کیاجائے۔انہوں نے کہا پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کے خلاف کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت،اسسٹنٹ کمشنرز اور وہ خود مہم کی کامیابی کے لیے مانیٹرنگ کریں گے۔ پولیومہم کی مانیٹرنگ کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل نے ٹی ایچ کیوہسپتال چوک اعظم کادورہ کیا اور پولیوکاونٹراور عملے کی حاضری کامعائنہ کیاانہوں نے خانہ بدوش کی جھگیو ں میں پولیوٹیموں کی بھی مانیٹرنگ کی۔اسی طرح ای پی آئی فوکل پرسن غلا م مصطفی علوی نے ٹیل انڈس میں ڈور مارکنگ کی اور پولیو ٹیموں کو چیک کیا۔اسی طرح ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سعادت علی،تحصیل دارمحمدعباس،یوسی ایم او محمداشفاق نے ٹبی خورد کروڑ میں بچوں کو پولیوسے قطرے پلائے۔ جبکہ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے جناح پارک کا افتتاح کردیا ہے۔ پارک کی تزئین و آرائش پر 70لاکھ روپے لاگت آئی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل،ایکسین بلڈنگ چوہدری محمدسلیم،ایس ڈی او محمداسماعیل،سب انجینئرحماد الرحمان،مرزا گلزار اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجودتھی۔معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار عوام کی حقیقی و بہبود اور ترقی کے مشن پر گامزن ہیں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے عوام کا ٹیکس عوام پرخرچ کرنا ہی ہمارا سیاسی منشور ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ جناح پارک پرگزشتہ 20سالوں میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو تمام بنیادی ضروری سہولیات سمیت تفریح طبع کے لئے تمام پارکس پر بتدریج کام کیاجائے گاتاکہ عوام کو پرسکون ماحول میسرآسکے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق تعمیروترقی اور فلاح وبہبود کی سکیموں پر تیزی سے کام کیاجارہاہے۔

ان ایکشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -