سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب  سے ترسیلات زد میں ریکارڈ اضافہ

 سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب  سے ترسیلات زد میں ریکارڈ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں     (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)
93۔ 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی، اگست 2020ء میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 414۔1 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں ارسال کیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 93۔ 35 فیصد زائد ہے گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 1.040 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق اگست 2020ء  میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 593.10 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال اگست میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 463.50 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سمندر پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں مجموعی طور پر 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ریکارڈ اضافہ