سکارپ ایری گیشن مظفر گڑھ: ایکسیئن سمیت متعدد افسروں کا گھیرا تنگ

     سکارپ ایری گیشن مظفر گڑھ: ایکسیئن سمیت متعدد افسروں کا گھیرا تنگ

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار) سکارپ ایری گیشن سٹور اینڈ ورکشاپ ڈویڑن مظفرگڑھ میں 728 ٹیوب ویل آپریٹرز کی غیرقانونی بھرتی کے معاملے پر اینٹی کرپشن مظفرگڑھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ایکسین سٹور اینڈ ورکشاپ ڈویڑن مظفرگڑھ چودھری اطہر اور اس (بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)

کے 14 فرنٹ مین افراد,کلرک سمیت اکاؤنٹس آفس مظفرگڑھ کے آڈیٹرز کے خلاف جوڈیشل ایکشن کی سفارش کر دی ہے‘ ایکسیئن اطہر چودھری کے خلاف وزیراعلی انسپکشن ٹیم نے انکوائری کی تھی جس میں بوگس بھرتیوں کا انکشاف ہوا, جس کی رپورٹ سیکرٹری ایری گیشن پنجاب کو دی گئی, جنہوں نے 728 ٹیوب آپریٹرز کی غیرقانونی اور بوگس بھرتی کا معاملہ انٹی کرپشن کو بھجوا دیا تھا, انٹی کرپشن حکام نے انکوائری میں ملوث افراد کو جرم کا مرتکب پایا, جس پر انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے, جبکہ جلد ملزمان کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -