محکمہ ریلوے: قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن‘ 60 لاکھ مالیت کی اراضی واگزار 

محکمہ ریلوے: قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن‘ 60 لاکھ مالیت کی اراضی واگزار 

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملتان ڈویژن نے پاکپتن ریلوے اسٹیشن کے قریب قبضہ مافیا سے 60لاکھ روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرالی‘ڈپٹی ڈائیریکٹر پراپرٹی لینڈ ریلوے ملتان اور ڈویژنل انجینئر تھری چوہدری ناصر حنیف نے اراضی واگزار کروائے جانے کے بعدرپورٹ ڈی ایس ملتان  کوبھجوادی،  ریلوے  ڈی ایس ملتان کی ہدایات پر  (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

ریلوے اراضی قابضین کے خلاف اراضی واگزارکروائے جانے کے سلسلے میں گزشتہ روزمتعلقہ اسسٹنٹ انجینئر,اے آئی او ڈبلیو,پی ڈبلیو آئی,ریلوے پولیس اے ایس آئی کی,سربر اہی  میں ٹیم نے ریلوے اسٹیشن پاکپتن میں 485مرلے ریلوے کمرشل اراضی جس کی مالیت تقریبا60لاکھ روپے بتائی جاتی ہے واگزار کروالی ہے۔

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -