فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم‘ 100 لیٹر مضر صحت دودھ تلف‘ 14 یونٹس سیل 

  فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم‘ 100 لیٹر مضر صحت دودھ تلف‘ 14 یونٹس سیل 

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈاتھارٹی نے ملاوٹی دودھ بردار گاڑی پکڑلی 100 لیٹر دودھ تلف کردیا گیا، ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پرعمل کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے ڈی  جی خان اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے325فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ صفائی کی صورتحال بہترنہ (بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

ہونے پر251فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسزجاری کیے گئے۔معیاری خوراک کی عدم فراہمی پر 14فوڈیونٹس سیل‘ دوران چیکنگ 900لیٹر دودھ،32 کلو ملاوٹی مصالحے، تلف، 300کلو نمک، 45کلو مصالحے،300لیٹر دودھ،30کلو چینی برآمد کی گئی۔ صفائی کے ناقص انتظامات پر34فوڈ یونٹس کو262,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کی دوران چیکنگ لیہ کے علاقے چک نمبر 350 ٹی ڈی اے میں گاڑی میں موجوددودھ کی لیکٹو سکین ٹیسٹ رپورٹ سے دودھ کی ایک آر انتہائی کم پائے جانے پر 100لیٹردودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔مزید لیہ میں پاکیزہ مصالحہ جات کو پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن کی خلاف ورزی کرنے،بہاولپور سے سیف الرحمن سوڈا واٹر کو دوسری کمپنیز کے نام سے جعلی لیبلنگ کرنے،لیہ میں طارق ملک کولیکشن سنٹر کو لیکٹوسکین ٹیسٹ سے کم غذائیت پائے جانے،مظفرگڑھ میں عمران کریانہ کو ملاوٹی سرخ مرچ کی فروخت،احمدبخش کریانہ کو ایکسپائری اشیاء کی فروخت اورخوراک کو حشرات سے بچاؤ کے اقدامات نہ کرنے پر سربمہر کیا گیا۔  اس کے علاوہ بہاولنگر میں بسم اللہ ٹی سٹال، مدینہ کریانہ،لیہ سے طارق ملک کولیکشن سنٹر،القادر سٹور،وقاص کریانہ،مظفر گڑھ سے منظور توشہ یونٹ، لیہ سے محمد امین کریانہ سٹور، ڈی جی خان سے عمر ڈرنک کارنر،کورائی کریانہ سٹور کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، لائسنس فِیس ادا نہ کرنے  پر سربمہر کیا گیا۔مزید برآں ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں 325فوڈپوائنٹس کوچیکنگ کرتیہوئے251کووارننگ نوٹس، جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر34یونٹس کو مجموعی طور پر262,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

 سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -