میپکو: سرکاری اداروں کو 30 ستمبر تک واجبات ادا کرنے کی ڈیڈ لائن 

میپکو: سرکاری اداروں کو 30 ستمبر تک واجبات ادا کرنے کی ڈیڈ لائن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان  (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے 3ارب روپے سے زائد واجبات/ بقایا جات ادا کرنے کے لئے سرکاری اداروں /محکموں کو 30ستمبر 2020ء تک ڈیڈلائن دیدی ہے۔ آپریشن سرکلوں کی جانب سے جنوبی پنجاب میں وفاقی و صوبائی (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)
اداروں /محکموں کو واجب الادا رقوم اداکرنے کے لئے نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں وفاقی اداروں میں قانون نافذکرنے والے اداروں کے ذمہ 40کروڑ26لاکھ روپے، موٹروے پولیس نے 10 لاکھ60 ہزار روپے، موٹروے پٹرولنگ پولیس نے 34لاکھ90ہزارروپے، ریلوے نے 39لاکھ70ہزارروپے، وزارت قانون نے 60لاکھ50ہزارروپے، محکمہ فوڈ اینڈ لائیوسٹاک نے 10 لاکھ30ہزارروپے، نادرا نے 9لاکھ20ہزارروپے، محکمہ انکم ٹیکس نے 45لاکھ50ہزارروپے، پوسٹل سروسز نے 13لاکھ80ہزارروپے، پی ڈبلیوڈی نے 2لاکھ90ہزارروپے، اٹامک انرجی کمیشن نے 13کروڑ16لاکھ روپے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 2کروڑ94لاکھ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے 87لاکھ50ہزارروپے، سوئی نادرن گیس نے 87لاکھ90ہزارروپے، سٹیٹ لائف انشورنس نے 8لاکھ10ہزارروپے، پاکستان براڈ کاسٹنگ نے 22لاکھ60ہزارروپے، پی ٹی وی نے 30لاکھ20ہزارروپے، نیشنل بینک نے 46لاکھ50ہزارروپے، پاکستان ٹیلی کام سروس نے 2کروڑ85لاکھ روپے، کنٹونمنٹ بورڈ نے ایک کروڑ40لاکھ روپے اور دیگر وفاقی اداروں کے ذمہ ایک کروڑ11لاکھ روپے واجبات ہیں۔ صوبائی اداروں /محکموں میں محکمہ سکارپ نے 48لاکھ20ہزارروپے، ایری گیشن نے 2کروڑ15لاکھ روپے، عدالتوں نے 6کروڑ79لاکھ روپے، پنجاب ہائی وے نے 51لاکھ80ہزارروپے، محکمہ پولیس نے 84لاکھ80ہزارروپے، جیل خانہ جات نے 5کروڑ77لاکھ روپے، محکمہ زراعت نے 60لاکھ روپے، محکمہ خوراک نے 21لاکھ30ہزارروپے، محکمہ صحت نے 6کروڑ42لاکھ روپے، پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی نے 83لاکھ50ہزارروپے، سلائین زون نے 76کروڑ95لاکھ روپے، سیڈ کارپوریشن نے 72لاکھ20ہزارروپے، ایم ڈی اے نے 44لاکھ70ہزارروپے، واساملتان نے 61کروڑروپے، اسلامیہ یونیورسٹی نے ایک کروڑ28لاکھ روپے، بی زیڈیو نے 4 کروڑ 7 لاکھ روپے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے 55کروڑ57لاکھ روپے، ٹی ایم اے نے 13کروڑ76لاکھ روپے اور دیگر صوبائی اداروں نے 7کروڑ33لاکھ روپے کے واجبات / بقایاجات اداکرنے ہیں۔
ڈیڈ لائن