مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق‘ خاتون کی لاش برآمد 

      مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق‘ خاتون کی لاش برآمد 

  

ملتان + دائرہ دین پناہ + مظفر گڑھ (خصوصی رپورٹر + نامہ نگار) تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں 45سالہ خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیل کے مطابق موضع پانچ شاخ مدینہ کے قریب نہر میں نامعلوم خاتون کی نعش (بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

تیرتی ہوئی پائی گئی،جس کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نامعلوم خاتون کی نعش اپنی تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے،پولیس کے مطابق نعش کی شناخت نہ ہوسکی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق منظر عام پر لاکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس لئے قبل از وقت کچھ کہنا ٹھیک نہ ہوگا تاہم ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں ٹریفک حادثہ کے دوران 50سالہ شخص دم توڑ گیاہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔ وہاڑی روڑ مخدوم رشید کے قریب اکمل اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہاتھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا،کار سوار فرار ہوگیا، اکمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ اکمل کی نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کرنے کے بعد کار ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔تیز رفتار  ویگن اور موٹر سائیکل میں تصادم سے نوجوان خاتون جاں بحق ہوگئی 30 سالہ رضیہ مغل زوجہ ارشد مغل اپنے بہنوئی عبدالطیف مغل کے ہمراہ ملتان سے موٹر سائیکل پر دائرہ دین پناہ آ رہی تھی کہ جنوں موڑ کے قریب سامنے سے آنیوالی تیز رفتار ویگن کی زد میں آکر رضیہ مغل موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ عبدالطیف مغل شدید زخمی ہو گیا جسے کوٹ ادو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیاہے۔ مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر بصیرہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم میں 2 افراد جاں بحق ہوگیا‘ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص ہاشم ولد غلام نبی عمر 50 سال موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینسز  نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ھے جہاں ایک زخمی شخص دلبر جانی ولد اکرم عمر 25 سال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گیاہے۔ مظفرگڑھ علی پور روڈ پر  وسندے والی کے قریب تیز رفتار مسافر وین بچے کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق  حادثہ روڈ کراس کرتے ہوئے بچے کو بچاتے ہوئے پیش آیا  مسافر وین علی پور سے ملتان جا رہی تھی حادثے کی اطلاع ملنے پر  ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینسز  نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر  فوری طور پرریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد روہیلانوالی ہسپتال منتقل کر دیا,زخمیوں میں تنویر ولد محمد علی 45 سال.ارشاد ولد اللہ بخش عمر 27 سال,یونس ولد محمد اختر عمر 30 سال, ثقلین ولد محمد اقبال عمر 35 سال, وہاب ولد غلام یسین عمر 23 سال شامل ہیں 

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -