کامیاب اے پی سی کے بعد حکومت‘ وزراء بوکھلاہٹ کا شکار‘ ساجد مہدی سلیم 

کامیاب اے پی سی کے بعد حکومت‘ وزراء بوکھلاہٹ کا شکار‘ ساجد مہدی سلیم 

  

 ماچھیوال (نمائندہ  پاکستان)مسلم لیگی رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کامیاب آل پارٹیز کانفرنس کے بعد حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے حکومت اور حکومتی وزیر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں میاں محمد نواز شریف (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

نے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کر کے پارٹی کا موقف اے پی سی میں رکھا اور دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت کو وارننگ جاری کی ہے اور اب اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی آئندہ حکومتی بدمعاشیاں ہر گز برداشت نہیں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں جس طرح اسپیکر قومی اسمبلی نے جانبداری اور دھاندلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بل پاس کروائے اور اکثریت کو اقلیت میں بدلا وہ قابل مذمت اقدام تھا آئندہ حکومت کو ایسے اوچھے ہتھکنڈے اپنانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے وہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر سابق چیئرمین حاجی امیر علی، چوہدری نعیم صابر، شکیل احمد، ممتاز احمد نمبردار، نواز اشرف ایڈووکیٹ، چوہدری فہیم جبار، چوہدری شمیم رضا و دیگر بھی موجود تھے۔

ساجد مہدی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -