بلاول بھٹو کی 32 ویں سالگرہ‘ ملتان  سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

بلاول بھٹو کی 32 ویں سالگرہ‘ ملتان  سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی)اے پی سی کیخلاف حکومتی ہتھکنڈے اور منفی بیانات سے لگ رہا ہے کہ حکومت اے پی سی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے۔عوام اس کٹھ پتلی (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

حکومت سے بری طرح مایوس اور متنفر ہیں,چیئرمین پاکستان پیپلززپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میزبانی میں ہونے والی اے پی سی نے نااہل و نالائق حکومت کے خلاف ٹھوس حکمت عملی وضع کر دی ہے۔حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی اب اسکا برقرار رہنا مشکل ہو چکا بہتر ہے ایوان اقتدار پر قابض سلیکٹڈ ٹولہ جان لے کہ اب پاکستان کے عوام اقتدار کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے مسائل کیلیے آواز بلند کرنے والے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور تمام اپوزیشن قائدین کے ساتھ ہیں ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری کو انکی 32 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اے پی سی کے کامیاب انعقاد پر بھی اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری، صدر ا?صف علی زردرای، سید یوسف رضا گیلانی و دیگر قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ملتان سٹی کی طرف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 32 ویں سالگرہ تقریب سے سٹی صدر ملک نسیم لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، سینئر نائب صدر سٹی ساجد بلوچ، ممبرز پنجاب کونسل ارشد اقبال بھٹہ، سید مصطفے گیلانی، رانا نیک زاہد،، سید فرحان زیدی،ضیا انصاری، خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر راضیہ رفیق، سٹی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران،ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس قریشی، نائب صدور سٹی نعیم شہزاد بھٹی، مشتاق بلوچ، حاجی خلیل راں، نواز خان سوترک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین ساجد، ریاض بخاری، مشتاق انصاری، قیوم بھٹی، شمشاد سیال، ملک امداد جھولے لعل، حامد اعوان، ملک اقبال جانگلہ، داود چاون، طارق شاد، حاجی طاہر، خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی، بے روزگاری اور فرقہ واریت کی لہر کی موجودگی میں اے پی سی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی ہے اب تبدیلی سرکار کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور بہت جلد عوام کو نااہل و نالائق حکومت سے چھٹکارا مل جائے گا تقریب میں منصور مغل، اشفاق قریشی، سلیم اللہ، ملک فیاض کمبوہ، شبانہ گل، ہیوی خان، اشفاق بھٹہ، علی رضا حکیم، نذر اللہ خان، امین بھٹی، مقصود علی، مہر حنیف، حاجی اکرم علی انصاری، محمد کامران، ذیشان ملک، مبشر قریشی، محمد علی، ملک ناظم حسین، امین بھٹی سمیت بڑی تعداد میں پارتی عہدیدران و کارکنان نے شرکت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -