ملازمت کا کنٹریکٹ ختم کرنے کیخلاف دائردرخواست پر ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام کو 2ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم 

    ملازمت کا کنٹریکٹ ختم کرنے کیخلاف دائردرخواست پر ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے مالیکیولر بائیلوجسٹ کا ملازمت کا کنٹریکٹ ختم کرنے کے خلاف دائردرخواست پر ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام کو درخواست پر دو ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم د ے دیا،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے حافظ عبدالرحمن ودیگر (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ محکمہ صحت کے ٹی بی کنٹرول پروگرام میں بھرتی ہوئے، درخواست گزارکو پروگرام میں بطور مالیکیولر بائیلوجسٹ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا، پروگرام ڈائریکٹر نے اچانک ملازمت کا کنٹریکٹ ختم کردیا، بغیر کسی وجہ کے کنٹریکٹ ختم کرنا خلاف قانون ہے، ڈائریکٹر پروگرام کو کنٹریکٹ ختم کرنے کیخلاف درخواست دے رکھی ہے، ڈائریکٹر ٹی بی پروگرام درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

فیصلہ کا حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -