صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 3افراد جاں بحق 

  صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 3افراد جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) مختلف واقعات میں بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو1122کے مطابق موضع اسماعیلہ کے برساتی نالہ میں چالیس سالہ احسان اللہ سکنہ نظر کلے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی لاش ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے کافی جدوجہد کے بعد نکالی جب کہ دریائے سندھ میں نہانے کے دوران ایک نوجوان ساحل خان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ایک اور واقعہ میں موضع کالو خان میں فائرنگ سے چودہ سالہ دانیال ولد نعیم خان جاں بحق ہو گیا۔

مزید :

صفحہ اول -