تبدیلی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا‘ عام آدمی کا گزارا مشکل ہو گیا ہے‘ میاں اسلام اسلم

تبدیلی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا‘ عام آدمی کا گزارا مشکل ہو گیا ہے‘ ...

  

 لیاقت پور (نامہ نگار)تبدیلی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے مہنگائی بے روزگاری پٹرولیم،ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونے سے عام آدمی کا گزارا مشکل ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار  سابق ایم پی اے میاں اسلام اسلم نے اپنی رہائش گاہ پر تحصیل وسٹی عہدیدران (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

خواتین ونگ کو  نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی  آخری امید ہے جو ملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرسکتی ہے انہوں نے خواتین عہد ید ا ر ا ن کو کہا کہ مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ آنے والا دور ہی مسلم لیگ (ن)کا ہو اس موقع پر مسلم  لیگ ن کے قائد  میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کرائی گئی سیدہ  تسلیم منور،شمیم جاوید،زرینہ  یونس، کلثوم اسلم اور ساجدہ سعید نے اپنے عہدوں کے  نوٹفکیشن وصول کئے اس موقع پر رمضان ایم ڈی، ظفر اقبال پنسوتہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -