حکومت میاں نواز شریف کی صحت پر  سیاست کررہی ہے‘ چودھری افضل گل

   حکومت میاں نواز شریف کی صحت پر  سیاست کررہی ہے‘ چودھری افضل گل

  

حاصل پور (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی قیادت اورعوام سے مکمل رابطہ ہے انشااللہ ہمارے گروپ نے پہلے بھی عوام کو مایوس نہیں کیا اور آئندہ بھی نہیں کریں گے ہمارے گروپ نے حاصل پور میں اربوں روپے ترقیاتی (بقیہ نمبر53صفحہ 7پر)

منصوبوں پر خرچ کیئے جبکہ تحریک انصاف موجودہ حکمرانوں نے حاصل پور میں ترقیاتی کام پر ایک اینٹ بھی نہیں لگائی بلکہ حاصل پور میں مسلم لیگ کے دور میں میگا پراجیکٹ ترقیاتی کاموں کے لیئے اراکین اسمبلی کے فنڈز روک دیئے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ایم پی اے چوہدری محمدافضل گل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے علاج و معالجہ کی طبی سہولیات صرف اعلانات اخباری بیانات تک محدود ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حاصل پور میں کافی عرصہ سے بچوں کے ڈاکٹرز کی آسامیاں خالی ہیں اور عرصہ دوسال گزر جانے کے باوجود کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں کیا گیا حاصل پور کے تعلیمی اداروں میں لیکچراروں اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صرف میاں نوازشریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے اور موجودہ حکمران طبقہ ناکام ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک و قوم کے وسائل اور بحرانوں کی دلدل سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہاکہ تحصیل حاصل پورمیں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی مکمل ہو چکی ہے بلدیاتی الیکشن میں ہر حلقے سے مسلم لیگی امیدوار کھڑے کیئے جائیں گے۔

افضل گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -