شاہ جمال میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کا باقاعدہ  افتتاح‘ میرٹ کو ترجیح دی جائے‘ ڈپٹی کمشنر

    شاہ جمال میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کا باقاعدہ  افتتاح‘ میرٹ کو ترجیح دی جائے‘ ...

  

شاہجمال(نمائندہ پاکستان)بلاتفریق عوام کی خدمت شعار بنائیں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے میریٹ کو ترجیح دی جائے.ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ امجد شعیب خان ترین نے ایم پی اے(بقیہ نمبر54صفحہ 7پر)

 حلقہ پی پی 276سردار عون حمید ڈوگر کے ہمراہ شاہ جمال میں لینڈ ریکارڈ دفتر کے افتتاح اور ٹاؤن کمیٹی شاہ جمال کے لئیے خریدے گئے اسی لاکھ روپے کی لاگت سے ٹیریکٹر,ٹرالی,واٹر ٹینک,رکشے اور باؤزرز کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے لینڈ ریکارڈ آفس شاہجمال کے انچارج کو مخاطب کر کے کہا کہ عوام کی بلاتفریق خدمت کو شعار بنائیں سفارش ہر گز قبول نہ کریں جو سائل پہلے آئے اسکو ترجیح دی جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ نے سابق چئیر مین شاہجمال مہر غلام علی کی فرد ملکیت نکال کر باقاعدہ آفیشل افتتاح کیا ٹاؤن کمیٹی عملہ کو ہدایت کی کہ مشینری مہیا کر دی گئی ہے لہذا شہر بھر میں مثالی صفائی ہو نی چاہئیے صفائی کے حوالہ سے شکایت پر سخت ایکشن ہو گا اس موقع پر سابق ناظم مہر غلام نبی سمیت سیاسی,سماجی,تجارتی اور صحافتی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں شہری موجود تھے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -