کارکن بڑے انقلاب کیلئے لوگوں کی تربیت کریں‘ سراج الحق 

کارکن بڑے انقلاب کیلئے لوگوں کی تربیت کریں‘ سراج الحق 

  

ملتان (پ ر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کے سپوٹرز اور ووٹرز کو ہوا ہے،پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور ایم کیو ایم کا کارکن بھی پریشان حال ہے، موجودہ حکومت دو (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

سالوں میں بچوں اور بچیوں کوتحفظ نہیں دے سکی تو ملک کیسے چلائے گی، کراچی معاشی شہ رگ ہے لیکن کرپٹ جماعتوں نے کراچی کے عوام کو مایوس کیا، حکمرانوں نے کراچی سے اربوں روپے لوٹے اور اپنا بنک بیلنس بڑھایا ہے، آج پارٹی کا کلرک ایک بڑا سرمایہ دار بن گیا یہ ایک بڑی تبدیلی آئی ہے،حکومت الیکشن کمیشن اور پولنگ بوتھ کو آزاد چھوڑے اور شفاف انتخابات کروائے، 27 ستمبر کو شاہراہِ قائدین پر  ”حقوق کراچی مارچ“ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، کراچی کے عوام 27ستمبر کوشاہراہ قائدین پر ہونے والے مارچ میں شریک ہوکر جماعت اسلامی کی تحریک کاحصہ بنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ کے اختتام پر ”عوامی سیشن“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیت گاہ سے امیرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان عبدا لحق ہاشمی، امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید، معروف اسکالر اور کالم نویس شاہ نواز فاروقی،امیر ضلع غربی محمد اسحاق خان ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرکے اپنی حکومت قائم کرنے کی جدوجہد جبکہ ہم طاغوت کی حکومت ختم کرکے اللہ کی حاکمیت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ہم عوام کوکسی وڈیرے، جاگیردار، سرمایہ دار یا جماعت کے امیر کے لیے نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کو رب کی طرف بلاتے ہیں یہی جماعت اسلامی کا دستور ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیخلاف چاروں طرف سے سازشیں ہورہی ہیں، ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت تار تار کی جارہی ہے، ڈاکٹر عافیہ 86سال کے لیے دشمن کی قید میں ہے،ڈاکٹر عافیہ نے والدہ کو پیغام پہنچایاہے کہ روزمحشر میں اللہ اور اس کے رسول سے پاکستانیوں کی شکایت کروں گی، حکمرانوں کیلئے یہ نوشتہ دیوار ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ریاست مدینہ میں توجانوروں کے بھی حقوق ہوتے تھے یہاں خواتین اوربچوں کی عزتیں محفوظ نہیں، ہماری بیٹیاں غیر محفوظ ہیں،مجھے مقتولہ زینب کے والد نے بتایا کہ زینب الرٹ بل منظوری کے باوجود ابھی تک تھانوں میں نہیں پہنچا، وہ سارے قوانین جس میں غریبوں کی بات ہو اس کی کسی کو پروا نہیں اگریہی قانون کسی سرمایہ دار کے لیے ہوتاتو اگلے دن عملدرآمد کے لیے عدالتوں اور تھانوں تک پہنچ چکا ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ تینوں جماعتوں کواقتدار میں لائی مگرعوام کو مہنگائی، غربت، بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا، غریب غریب تر ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ کارکنان معاشرے کی بھلائی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں،رائے عامہ ہموارکر کے ایک بڑے انقلاب کیلئے لوگوں کی ذہن سازی کریں۔  عبد الحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان میں کبھی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں دی گئی، حالیہ انتخابات کے نتیجے میں ڈھٹائی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی حامی مصنوعی حکومت قائم کی گئی، یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکمران عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے سے قاصر ہیں، ملک پر مسلط لوگ خود کو محب وطن اور سیاسی مخالفین کو ملک دشمن ظاہر کرنے میں مصروف ہیں، حقیقی عوامی نمائندہ حکومت کے بغیر ملک میں ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ مولانا عبد الحق نے مزید کہا کہ بلوچستان میں لاپتا افراد کا مسئلہ بدستور جوں کا توں ہے، حکومتی سرپرستی میں غنڈہ عناصر کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، تربت میں خاتون کا قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے، حملہ آور پکڑا گیا اس کی وابستگی سے سب واقف ہیں۔ جماعت اسلامی کراچی کی حقوق کراچی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

سراج الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -