ڈیرہ پولیس کی کارروائی،2 نان کسٹم پیڈ گاڑیا ں مالکان کے حوالے

ڈیرہ پولیس کی کارروائی،2 نان کسٹم پیڈ گاڑیا ں مالکان کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس کی بڑی کاروائی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان جاری،2عددنان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ڈی پی اوکیپٹن (ر)حافظ واحد محمود۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آ فیسر یاسین فاروق کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)حافظ واحد محمود کی نگرانی میں ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ چیکنگ کے اسی تسلسل میں ایس ایچ اودرازندہ نے ایک عدد منی ڈمپر نمبرBA-1964اور ایس ایچ او یارک نے ایک عدد آلٹو گاڑی نمبر FE-843قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود نے کہا کہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیاں اور نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کہ موثر ناکہ بندیوں اور چیکنگ کی بدولت ڈیرہ پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور سامان کی روک تھام کے حوالے سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب اس کاروائی کا دائرہ اندرون شہر تک بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈیرہ پولیس نے گزشتہ نوماہ کے دوران60 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،16ٹرک ٹینکر،4 ٹرک سکریپ،2ہینو ٹرک کا مکمل انجن،6عدد گیئر بکس،4 انجن سلنڈر،0کوسٹر،1334کلو گرام چائے، 250924لیٹر ایرانی ڈیزل، 40000لیٹر ایرانی آئل،10505لیٹر ایرانی پیٹرول،24کاٹن تھرماس،12280لو گرام کوکونٹ،8095کلو گرام بادام،80کلو گرام اخروٹ،30کلوگرام پستہ،1874کلو گرام کشمش،54بوری چلغوزہ،167 ٹائر،45775کلو سیب،199لیٹر کوکنگ آئل، 2200کلو تازہ انار،104790ڈبی سگریٹ،27بیگ خشک میوہ،175کلو چائنہ نمک،3239کلو گرام لونگ،7890کلو گرام زیرہ،6کارٹن سرجیکل میڈیکل آلات،16کارٹن سپیئر پارٹس،5گٹو سپیئر پارٹس، سپیئر پارٹس موٹر سائیکل و چنگچی (100 عدد کلچ بیرنگ،2 سیلف،10 ریورس گیئر،200سلوشن ٹیپ،3 کار بریٹر، 70 بائیک چین سیٹ،38 بائیک پلگ،6 گیئر گراری سیٹ)،6  گیئر کٹ،10 سپیڈ میٹر،3ہیڈ لائٹ،14پیڈل ایکسلیٹر، 1گٹو نٹ،4گٹو مختلف سپیئر پارٹس،7 بمپرز،2 کوائل،2 پاور پک سنسر،2 سٹیرنگ بکس،4کارٹن الیکٹرانکس سامان،2عدد ایکسل وہیکل،1گٹو پلاسٹک،1750کلو گلیسرین،20کارٹن موبل آئل،5گٹو کپڑا، 10بڑے بنڈل غیر ملکی کپڑا،24تھان غیر ملکی کپڑا،1گتھلا غیر ملکی کپڑا،1بڑا بنڈل لیس زنانہ کپڑوں والی،9گٹو شاپر،440کلو کاجو،900کلو خشک خوبانی،19کارٹن ڈرائی فروٹ،1ٹرک ڈرائی فروٹ،51678کلو گرام مونگ پھلی،1کنٹینر مونگ پھلی،50 بوری مونگ پھلی،47بوری کھوپرا،6گٹو چھلی،37عدد DVD،73انورٹر،11 ہیٹر،4ہیٹر شمسی انورٹر،289عدد موبائل،9 واٹر پمپ، 24عدد سمر سیبل موٹر جالی،5گٹو پان سپاری،7بوری پان سپاری،4گٹو چھالیہ،8500کلو سپاری،13پیکٹ گٹکا پان،300کلو بادشاہی گٹکا،30کارٹن ریڈ بل ڈرنک،5کارٹن ایرانی ببل گم،340ڈبے ایرانی جوس،6کاٹن ایرانی شہد،52کاٹن جوس،10کاٹن ریڈ بلو ڈرنکس،10کارٹن Carabaoڈرنکس،1کارٹن نکل،500کلو گرام پنساری مٹھائی،20پیکٹ ٹافی،1040کلو خشک دودھ،12بوری خشک دودھ،288 Dove) (صابن،1010بوتل پرفیوم،3کاٹن شیمپو،12گٹو نسوار،110پیکٹ انڈین نسوار،224پیکٹ پیمپرز،1کنٹینر خمیرا،8کارٹن غیر ملکی خمیرا پاڈر،ھینو فریم،10ایرانی کمبل،31ایرانی کالین،1 کارپٹ،2کارٹن ہیئر برش،1کارٹن ٹوتھ پیسٹ،10کارٹن برتن والا شیمپو،200کلو گرام دنداسہ، 25 سولر پلیٹ، 230کلو گرام انجیر سمیت متفرق سامان جسکی مالیت اربوں روپے بنتی ہیں جو کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا۔کسٹم حکام کو موقع پر انکے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -