کلایہ ہیڈکوارٹر اورکزئی چوک میں اہل سنت مشران کے قبائلی عمائدین کا جرگہ 

کلایہ ہیڈکوارٹر اورکزئی چوک میں اہل سنت مشران کے قبائلی عمائدین کا جرگہ 

  

ہنگو(بیورورپورٹ)کلایہ ہیڈکوارٹر اورکزئی چوک  میں اہل سنت مشران کے قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد۔حکومت نے پیش کردہ مطالبات پر غور نہیں کیا تو آئندہ کا لائحہ عمل احتجاج کا ہوگا۔امن کے خواہاں ہیں بد آمنی پھیلانے والوں کو قبائلی روایات کے مطابق سزائیں دی جائیں۔ملک مہربان اور دیگر کا خطاب۔قبائلی جرگہ سے خطاب میں ملک مہربان خان،ملک خضر خان، ملک منصب،ملک سر خان،مولانا طارق، مسلم ملا اور دیگر نے کہاکہ حکومت ہیڈکوارٹر کا نام تبدیل کر کے ہیڈکوارٹر فیروز خیل رکھ دے اور جس طرح اہل سنت اور سنی قوم کے علاقہ جات کا آپریشن کیا گیا اسی طرح مخالف فریق اہل تشیع کے آبادی کے علاقوں کا بلاتفریق آپریشن یقینی بنایا جائے قبائلی عمائدین نے کہاکہ ساتویں محرم الحرام کے جلوس کے شرکاء نے ہیڈکوارٹر پر چڑھائی کی  بلکہ لشکر کشی کی کوشش کی حکومت واقعہ میں ملوث شرکاء کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف مقدمات کا اندارج کرے امن معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے مرتکب عناصر کے خلاف ایک ایک کروڑ روپے کے جرمانے اور قبائلی روایات کے مطابق انکے 100 مکانات کو نذر آتش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔انہوں  نے کہاکہ سنی قوم پر آمن ماحول اور پائیدار امن کے موقف پر یقین رکھتی ہے اور امن وآمان کی صورتحال کے خراب کرنے کی کوششوں میں ملوث عناصر کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -