گستاخ عناصر ملکی سالمیت‘ امن کیلئے بڑا خطرہ‘ ڈاکٹر خالد محمود ازھر 

گستاخ عناصر ملکی سالمیت‘ امن کیلئے بڑا خطرہ‘ ڈاکٹر خالد محمود ازھر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)اتحاد اہل سنت کے قائدین نے قاری حنیف جالندھری،علامہ فاروق خان سعیدی، ایوب مغل (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
اور میاں آصف اخوانی کی قیادت میں مارچ کی جگہ کا معائنہ کیا اور مارچ کمیٹی کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر قائدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کا گہوارہ ہے یہاں مذہبی منافرت کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں بھی علماء نے اپنا کردار ادا کیا عظمت صحابہ و اہل بیت کے لیے سب ایک ہیں پاکستان میں کسی قسم کا انتشار نہیں پھیلنے دیا جائے پاکستان کا امن تباہ کرنے کے لیے ملک دشمن عناصر سر جوڑ کے بیٹھے ہیں لیکن ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہمارا مارچ امن اور نظم و ضبط کی مثال ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ عظمت صحابہ و اہلبیت مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔شہر بھر سے قافلہ مارچ میں شرکت کریں گے قریبی تحصیلوں میں بھی علماء کنونشنز جاری ہیں۔اس موقع پر یونس غازی،تاجر رہنما سلطان محمود ملک،علامہ خالد محمود ندیم اور دیگر بھی موجود ہیں۔ دریں اثناء اوقاف بل دینی مدارس کے خلاف سازش ہے مسترد کرتے ہیں،کسی کو مدارس مساجدختم نبوت اور ناموس صحابہ پرڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے خون کے آخری قطرے تک دین کی حفاظت کریں گے۔24 ستمبر ملتان میں ملین سے زائدکاجتماع ہوگا۔صحابہ کرام کے ناموس کے تحفظ تک تحریک جاری رہیگی ان خیالات کااظہاروفاق المدارس پنجاب کے ناظم مولاناقاضی عبدالرشید اہل سنت اتحاد کے رابطہ سیکٹری مولانازبیراحمدصدیقی نے جلال پورپیروالہ،علی پور،رحیم یارخان میں مشائخ وعلماکنونشنزسے خطاب میں کیا۔جامعہ رحمۃ للعالمین جلال پورپیروالہ  میں مولاناحبیب اللہ مولانا غلام محی الدین فاروقی مولاناعبدالرحیم فاروقی مولانامحمدزکریاپروفیسرعبدالشکورشاکرنے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔درایں اثناشہریوں کی بڑی تعدانیاہل سنت اتحاد کے قائدین کاموٹروے انٹرچینج پر استقبال کیااورجلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لائے۔دوپھرایک بجے جامعہ حسینیہ علی پورمیں علی پور جتوئی کے علما کنونشن میں قاضی عبدالرشید مولانازبیراحمدصدیقی کے علاوہ مولانااجودحقانی پروفیسرمحمدمکی مولاناحبیب اللہ علی پوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا


خانیوال (نمائندہ پاکستان)حکومت گستاخوں کو ملک سے فرار کروانے کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے، گستاخی (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
کے مرتکب عناصر ملک وقوم کے دشمن،اور ملکی سالمیت کے لئے سنگین خطرہ ہیں، گستاخوں کو لگام نہ دی گئی تو حالات ابتر ہوجائیں گے، وطن عزیز کسی انتشار کا متحمل نہیں،حکومت حالات کی نزاکت کا احساس کرے،ریاست فساد فی الارض کرنے والوں کو نشان عبرت بنائے، 24 ستمبر کو ہونے والے امن مارچ میں ہر محب وطن مسلمان کی شرکت لازمی ہے، علماء اور دینی طبقات بھر پور محنت کریں،ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر،مرکزی علماء کونسل کے ڈویژنل صدر مولانا سعید ربانی، پاکستان علمائے کونسل کے ڈویژنل رہنما قاری اکرام اللہ خان صدیقی، جمعیت علمائے اہل سنت کے ناظم مولانا حفیظ اللہ صدیقی، شبان ختم نبوت کے راہنما مولانا محمد اقبال ساجد کے ہمراہ اسلامک ریسرچ سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت، ناموس صحابہ واہلبیت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، پاکستان کی غالب اکثریت اہل سنت ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گستاخوں کو کھلی چھٹی دے کر ملک کا امن خراب کرنے کی حرکت کی گئی، ہمیں ہر حال میں ملک کا امن عزیز ہے، ہمارا یک نکاتی ایجنڈا ہے،کہ مقدس شخصیات کی توہین کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، ہمارا احتجاج کسی مسلک یا مذہب کے خلاف نہیں، صرف گستاخوں کو لگام دینے کے لئے ہے۔علاوہ ازیں جمعیت علماء اہل سنت خانیوال کا ماہانہ اجلاس جامع مسجد صدیقی ایک مینار میں امیر اہل سنت مولانا خواجہ محمد عبدالماجد صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں خانیوال شہر اور مضافات سے سیکنڑوں علماء خطباء آئمہ مساجد  منتظمین مدارس اور دینی جماعتوں کے راہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خواجہ محمد عبدالماجد صدیقی، مرکزی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازھر، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالستار گورمانی،پاکستان علماء کونسل کے ضلعی صدر مفتی عمرفاروق، مرکزی علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا محمد لقمان حنبلی، جامعہ احسن العلوم کے مہتمم مفتی محمد زاہد، جمعیت علماء اسلام تحصیل خانیوال کے جنرل سیکرٹری مولانا ندیم اختر، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظمت صحابہ و اہل بیت مارچ قیام امن کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، عظمت صحابہ و اہلبیت مارچ ہمارے پرامن احتجاج کا نکتہ آغاز ہے،ملک بھر کے لاکھوں علماء ومشائخ خانقاہوں، اور مسند درس و تدریس کے ساتھ ناموس رسالت،ختم نبوت،اور ناموس صحابہ واہلبیت کے لئے تحفظ کے میدان عمل اتر چکے ہیں، ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک گستاخوں کے لئے سخت سزا کا قانون نہیں بن جاتا، انہوں نیکہا کہ ہمارا پرامن احتجاج اس بات کی علامت ہے کہ ہم ہر صورت امن چاہتے ہیں، گستاخوں کو رعایت دینے کا مطلب ملک کا امن خراب کرنا ہے، انہوں نے اپیل کی کہ ہر محب وطن شہری قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے 24 ستمبر کو چوک گھنٹہ گھر ملتان پہنچے، اجلاس میں مولانا نذر الرحمن، قاری محمد آصف رحیمی، مولانا عبدالغفور عمر،مولانا حفیظ اللہ صدیقی، میر اسامہ صدیقی، مولانا عبیداللہ صدیقی، مفتی سمیع الحق، مفتی بیشر حسن، اور دیگر علماء نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع خانیوال سے قافلوں کی ترتیب کے لئے مفتی خالد محمود ازھر، مولانا آصف جنید بغدادی، مولانا افضل عباس، کی قیادت میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
خالد محمود