ہنگو میں کشمیر یکجہتی ریلی اور سیمنار کا انعقاد

ہنگو میں کشمیر یکجہتی ریلی اور سیمنار کا انعقاد

  

ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگو میں کشمیر یکجہتی ریلی اور سیمنار کا انعقاد۔ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلباء،واپڈا ہائیڈرولیبر یونین کے مشران  سمیت سیاسی سماجی رہنماوں،سول سائیٹز کی بھر پور شرکت۔ڈگری کالج مردانہ ہنگو میں سمینار اور ریلی شرکاء سے انتظامی افسران اور رہنماوں کے ولولہ انگیز خطابات میں کشمیر پاکستان کا شہ رگ قرار۔فضاء پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ڈگری کالج ہنگو سے شروع ہونی والی ریلی نے ٹل روڈ پر عوامی اجتماع کی شکل اختیار کی۔دریں اثناء خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عمر اویس کیانی،حیات وزیر بنگش،واپڈا ہائیڈرولیبر یونین ڈویژنل چیرمین جاوید حسین،پروفیسر وارث خان،سنیئرز صحافی اسرار احمد،طارق محمد مغل،ملک ساجد،نور جمال اور کزئی اور دیگر نے کہاکہ  کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان نے ہر عالمی فورم پر مسلہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں کی حق خود اداریت کی آواز کو اجاگر کیا مقررین نے کہاکہ ہندوستان ہر محاذ پر ناکام ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھاتے ہوئے اپنے مکروہ کرتوتوں سے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کررہاہے انہوں نے کہاکہ ملک بھر کے کروڑوں غیور عوام سیاسی جماعتیں اور ہر طبقہ فکر کشمیر کے معاملہ پر پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر ایک مٹھی کی مانند متحد ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد آزادی کی تحریک میں ہر قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

مزید :

صفحہ اول -