نیشنل ٹی 20کپ 30 ستمبر سے شروع‘ ملتان میں تیاریاں‘ انتظامیہ متحرک
ملتان(نمائندہ خصوصی)جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے.ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ایک بار پھر کرکٹ میلہ سجنے جارہا ہے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز30 ستمبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا،30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جمنے (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)
والے کرکٹ میلے میں 14 میچز کھیلے جائیں گے اور تمام میچز براہ راست ٹی وی پر لائیو دکھائے جائیں گے،یاد رہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے تماشائیوں کو کرکٹ اسٹیڈیم آنے کی دعوت نہیں دی جائے گی۔اس ٹورنامنٹ میں ملک کی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ کرکٹ کے قومی ہیروز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے،کرکٹ کپ میں نادرن،خیبرپختونخواہ، سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں،سنٹرل پنجاب اور ساوتھ پنجاب کی کرکٹ ٹیمیں بھی کرکٹ کپ میں حصہ لیں گی۔اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی کی زیر صدارت نیشنل ٹی20 کپ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،واسا،کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی جب کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے انتظامات کے لئے تمام محکموں کو ذمہ داریاں بھی سونپ دیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،ٹریفک پولیس وی آئی پیز اور آفیشلز کیلئے پارکنگ کے انتظامات کریگی،کرکٹ میچز کے دوران سول ڈیفنس فورس پولیس کی معاونت کرے گی،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف کی سڑکوں پر صفائی کی ذمہ داری نبھائے گی،محکمہ صحت اور ریسکیو1122 اسٹیڈیم میں کیمپ لگائیں گے،میپکو اسٹیڈیم میں اسٹیڈیم میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی،میٹروپولیٹن کارپوریشن اسٹیڈیم جانے والے تمام روٹس پر سٹریٹ لائٹس بحال کرے گی جب کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام انکلوڑر میں ڈینگی سپرے بھی کیا جائے گا۔
تیاریاں