پنجاب کالجز:124 شہروں میں انٹر میڈیٹ داخلے شروع 

    پنجاب کالجز:124 شہروں میں انٹر میڈیٹ داخلے شروع 

  

 لاہور (پ ر) پنجاب بھر کے تمام بورڈز میں سال 2020ء کے میٹرک امتحانات کے نتائج کے بعد طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے انٹر میڈیٹ میں داخلوں کے لئے ملک بھر کے 124 شہروں میں موجود پنجاب کالج کیمپسز کا رخ کیا ہے اور داخلہ فارمز کے حصول کے لئے (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)

لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ طلباء و طالبات اور ان کے والدین کے مطابق پنجاب کالج میں داخلہ کو اولین ترجیح دینے کی وجہ ان کا پنجاب کالجز کے اعلیٰ تعلیمی معیار پر بھرپور اعتماد‘ انٹر میڈیٹ نتائج 2019ء میں پنجاب بورڈز‘ فیڈرل اور آزاد جموں و کشمیر بورڈز میں 169 پوزیشنز کا حصول‘ Free مائیکرو سافٹ سرٹیفکیشن   (Microsoft Certification) اور Free انٹری ٹیسٹ کی تیاری ہے۔ علاوہ ازیں انٹر میڈیٹ امتحانات میں ہر سال پوزیشن ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی عکاس ہے کہ یہاں اساتذہ طالب علموں کی صلاحیتوں میں نکھار پر خصوصی توجہ دیتے ہیں بھی سٹوڈنٹس۔ مزید یہ کہ نصابی‘ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں بھی طالب علموں کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیتی ہیں۔ ان کے نزدیک معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے پنجاب کالج کا طریقہ کار بہترین ہے اور یہی وجہ ہے کہ معیاری تعلیم کے حصول کے لئے والدین اور طلباء و طالبات پنجاب کالجز کو ہی فوقیت دیتے ہیں۔

داخلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -