عوامی مسائل حل کرنا ہی ہمارا اصل مشن‘ نذیر خان بلوچ 

  عوامی مسائل حل کرنا ہی ہمارا اصل مشن‘ نذیر خان بلوچ 

  

گوگڑاں (نمائندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی و ایم پی اے تحریک انصاف لودھراں نذیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کمزر کرنے والے سن لیں تحریک انصاف کمزور ہونے کی بجائے مضبوط ہو رہی ہے ہماری حکومت نے اپنے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوچکی ہے تحریک انصاف لودھراں ہر فرد کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

ہے عوام کے مسائل حل کرانے والا سیاست دان ہی اصل عوام کا خادم ہوتا ہے ہم انشاء اللہ اسی طرح سچ دل سے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے وزیراعظم عمران خان  بہت زیادہ محنت کرتے ہوئے ہر وقت ملک پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خدمت کو دیکھ کر جلنے والے ان کی شخصیت پر تنز کر رہے ہیں سردار عثمان بزدار پنجاب کی بہترین طریقے حکومت چلا رہے ہیں عثمان بزدار پنجاب کے بہترین غریب پرور وزیر اعلیٰ ثابت ہوئے ہیں۔

نذیر خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -