جمعیت علماء پاکستان اور شباب اہلسنت کا ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ
پشاور(سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان اور شباب اہلسنت کے زیر اہتمام غازی قیدیوں کی رہائی اور گستاخی کے مرتکب افراد کو پھانسی دینے کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے ایک روزہ احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا مظاہرین نے کیمپ میں پلے کارڈز اور بینرز اویزاں کیے تھے جس پر گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف نعرے درج تھے کیمپ کی قیادت مولانا معرالادین سرکانی صوبائی صدر شباب اہل سنت،مولانا انعام اللہ چشتی اور مولانا ساجد حسین چشتی کے ہمراہ دیگر علمائے کرام نے کی اس موقع پر ختم نبوت اور رسول کریم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے,حکومت کی نرمی کی وجہ سے آئے روز گستاخ رسول سر اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بدامنی یا شر نہیں چاہتے, پر امن ہیں لیکن کمزور نہیں ہے احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ حکومت گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف پھانسی کی سزا پر عمل یقینی بنائے جبکہ جتنے غازی قید ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے اور نبوت کا دعوی کرنے والوں کی زبان کاٹ دی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے