عوام کی خدمت اولین ترجیح‘ مسائل حل کرینگے‘ خواجہ شیراز محمود
وہوا(نمائندہ پاکستان)وہوا تا کاٹھ گڑھ موڑ 22 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع کردیا جائے گا یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے خواجہ شیراز محمود نے بستی کوتانی میں سردار فیض محمد خان کھتران کے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور حلقہ کی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)
کرنا اور انہیں سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بستی کوتانی کے تمام ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے جبکہ بستی کوتانی اور ڈگر والی کی نئی آبادیوں، بستی بگھہ اور بستی بھرانی کو بجلی کی فراہمی کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کردیا جائے گا اس موقع پر سابق ناظم یونین کونسل جلوالی سردار محمد طارق خان کھتران، سردار فیض محمد خان کھتران، سردار مدثر محمود خان کھتران، اے ڈی بھرانی، زاہد خان کھتران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
شیراز محمود