اپوزیشن ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ‘ احمد علی دریشک 

اپوزیشن ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ‘ احمد علی دریشک 

  

راجن پور (تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک نے کہا ہے کہ عوام نے قومی دولت لوٹنے والے سیاستدانوں کی اے پی سی  کو مسترد کر دیا ہے عوام کے مسترد شدہ سیاستدانوں نے کھربوں روپے کی کرپشن کی اربوں روپے کی غیر ممالک میں جائیداد بنائی 22 کروڑ عوام کو مسائل میں چھوڑ کر غیر ملک فرار ہو گئے آج پی ٹی (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

آئی کی حکومت اقتدار میں آ کر  ملک و قوم کی ترقی کے لیے لیے دن رات کوشاں ہے اپوزیشن ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے روڑے اٹکا رہی ہے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ئیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جنوبی  پنجاب  میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کریں گے ان کا گروپ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں کلین سویپ کرے گا۔

رکاوٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -