ملتان: ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  ملتان: ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ چہلیک کے علاقے صادق کالونی محمد عتیق سے تین مسلح ڈاکو نے روک کر موٹرسائیکل و نقدی چھین کر فرار ہوگئے، (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

تھانہ شاہ شمس کے علاقے نواز شریف یونیورسٹی محمد شیر سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل مالیت16ہزار لیگئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے ٹبی شیر خاں محمد سعید تین نقاب پوش ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت52ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے جان محمد چوک سیلزمین محمد رمضان سے دو افراد نے اسلحہ کے زور پر نقدی1لاکھ8ہزار لیگئے، تھانہ الپہ کے علاقے جھوک وینس عبدالرزاق کے گھر چار مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی و زیور مالیت2لاکھ30ہزار لیگئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے پل رشیدہ ناصر اسلم سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سمیت نقدی لیگئے،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے محمد رفیق کے گھر دس مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر نقدی،طلائی زیورات و دیگر سامان مالیت46لاکھ90ہزار چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ ممتازآبادکے علاقیمحلہ ناظم آباد غلام محمد، تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمود آباد فضل الرحمن، تھانہ گلگشت کے علاقے گلگشت کالونی محمد اکرم،تھانہ نیوملتان کے علاقے بہار چوک محمد شاہد کی موٹرسائیکلیں جبکہ حسن آباد محمد علی کے گھر سے طلائی زیورات مالیت3لاکھ چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -