محمود کوٹ: شادی تقریب پر چھاپہ‘ خواجہ سراء‘ دولہا‘ تماشائی فرار 

  محمود کوٹ: شادی تقریب پر چھاپہ‘ خواجہ سراء‘ دولہا‘ تماشائی فرار 

  

 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) پولیس نے 15 کال پر شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا، خواجہ سرا پارٹی پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے، تفصیل کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹبی نظام میں بشیراحمد کھوکھرکے بیٹے تنویر احمد کھوکھر کی شادی تھی، رسم حنا کی تقریب میں (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

دولہا کے دوست محمد حنیف نے خواجہ سراؤں کو بلاکر ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا ہوا تھا جہاں تیز آواز میں میوزک چلا کر ڈانس کی محفل سجائی ہوئی تھی کہ 15کی کال پر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے بجلی بند کر دی جبکہ ڈانس پارٹی کے خواجہ سرا کرسیوں سے جمپ لگا کر فرار ہوگئے،اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دولہا اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا،  پولیس محمود کوٹ نے ساونڈ سسٹم  قبضہ میں لے کر دولہا کے دوست محمد حنیف کے خلاف مقدمہ نمبر 402/20پنجاب سونڈ ایکٹ سسٹم کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -