اراضی تنازعہ‘ بیٹے نے باپ کی جان لے لی‘ ملزم گرفتار 

اراضی تنازعہ‘ بیٹے نے باپ کی جان لے لی‘ ملزم گرفتار 

  

 احمدپورسیال (نامہ نگار) اراضی تنازعہ پر بد بخت بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ احمدپورسیال کے نواحی علاقہ چک نمبر 9/3 ایل میں بد بخت بیٹے اظہر نے اپنے بوڑھے باپ نذیر کلو کو آہنی راڈ کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا بیان کیا گیا ہے (بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

کہ مقتول اپنی زرعی اراضی میں سے اپنی بیٹیوں کو حصہ دینا چاہتا تھا جس پر بیٹا راضی نہیں تھا اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمدپورسیال منتقل کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -