ہارون آباد میں پولیس آپریشن‘ مغوی بچہ بازیاب‘ ملزم گرفتار 

      ہارون آباد میں پولیس آپریشن‘ مغوی بچہ بازیاب‘ ملزم گرفتار 

  

 ہارون آباد (نمائندہ پاکستان)سٹی ہارون آباد پولیس نے 8گھنٹے کے قلیل وقت میں مغوی بچہ بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کالونی کا (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

رہائشی محمد احمد بعمری9/10 سالہ گھر سے گراؤنڈ میں کھیلنے کے لیے گیا جو گھر واپس نہ پہنچا۔مغوی کے والد کی اطلاع پر تھانہ سٹی ہارون آباد میں مقدمہ درج ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے مغوی کی بازیابی اورمقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کا سراغ لگا لیا۔ 8گھنٹے کے قلیل وقت میں ملزم کو ٹریس کرکے ریلوے اسٹیشن کے قریب کوارٹر سے گرفتارکرکے مغوی محمد احمد کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ملزم قبل ازیں بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش میں تین سال سزا کاٹ چکا ہے۔ملزم کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔  اس موقع پر بچے کے والد خالد عزیزکا کہنا تھا کہ ملزم نے میرے بچے کو بدفعلی کی نیت سے ورغلا کر سکول گراؤنڈ کے ویرانے میں لے گیا تھا جہاں پربچے کے شور پر لوگوں کو آتا دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا جس پر پولیس کاروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے، مغوی بچے کے والد خالد عزیز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسطرح کے جرائم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

بچہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -