رحیم یار خان: چوروں کا راج برقرار‘ 10 وارداتوں میں لاکھوں روپے غائب 

رحیم یار خان: چوروں کا راج برقرار‘ 10 وارداتوں میں لاکھوں روپے غائب 

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)رحیم یارخان اور اسکے گردونواح میں چوروں کا راج برقرار ہے، مزید 10 وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات‘ موٹر سائیکلیں‘ (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

موبائل فون‘ درخت اور ریت چرا کر فرار لے گئے‘ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات تتار چاچڑ کے رہائشی محمد قاسم کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان محمد عثمان نے 7 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ دوسری واردات چک 117 کے رہائشی محمد عبداللہ کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے‘ تیسری واردات سنجر پور کے رہائشی غلام عباس کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان غلام حسین وغیرہ نے 30 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ چوتھی واردات جن پور کے رہائشی محمد جمیل کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم سہیل اشرف نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا‘ پانچویں واردات چک 85 کے رہائشی سجاد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ چھٹی واردات موضع چوہدری کے رہائشی احمد رضا کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد جمیل وغیرہ نے 60 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ ساتویں واردات چک 143 کی رہائشی رسولاں بی بی کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان بخت علی وغیرہ نے 3 لاکھ روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ آٹھویں واردات بہار کھاکھی کے رہائشی ریاض احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد افضل وغیرہ نے 6 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے‘ نویں واردات مرتض آباد کے رہائشی محمد پرویز کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 45 ہزار روپے مالیت کے درخت چرا لیے جبکہ دسویں واردات چک 39 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز کے علاقہ میں ہوئی جہاں ملزم عزیز نے 1 کروڑ 90 لاکھ 3 ہزار روپے مالیت کی ریت چرا لی اورفرار ہوگیا‘ پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -