ملتان: ٹمبر مارکیٹ‘ غلہ منڈی‘ لوہا مارکیٹ  کی شہر سے باہرمنتقلی‘ ڈیرہ محمدی سمیت 5  علاقوں پر مشتمل منسوخ کی گئی فزیبلٹی بحال

   ملتان: ٹمبر مارکیٹ‘ غلہ منڈی‘ لوہا مارکیٹ  کی شہر سے باہرمنتقلی‘ ڈیرہ ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان میں ٹمبر مارکیٹ،غلہ منڈی اور لوہا مارکیٹ کی شہر سے باہر منتقلی کیلئے ڈیرہ محمدی سمیت پانچ (بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

مواضعات پر مشتمل منسوخ کی گئی فزیبیلیٹی بحال کردی گئی۔ضلعی حکومت نے مذکورہ مواضعات میں زمین کے حصول کیلئے کام شروع کردیااس ضمن میں  2012میں ایم ڈی اے نے ایک فزیبلیٹی تیار کی کہ غلہ منڈی، ٹمبر مارکیٹ و غیرہ کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا جسے سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے منظور کرلیا اور ایم ڈی اے نے پانچ مواضعات کے اندر زمین حاصل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔بعدازاں علاقہ کی عوام اور کاشت کاروں کے بارہا احتجاج پر اس وقت کے نسیم صادق نے موقع کا وزٹ کیا جہاں پر علاقہ کی عوام اور کاشتکاروں نے انہیں بتایا کہ جس جگہ کی فزیبلٹی تیار کی گئی ہے وہاں پر جگہ موضوع نہ ہے جس پر نسیم صادق نے سیاسی دباؤ اور اس وقت کے مسلم لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کو خوش کرنے کیلئے میاں شہباز شریف کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے اس فزیبیلیٹی کو منسوخ کرنے کا آرڈر جاری کردیا لیکن وزیراعلی پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور شہری انفراسٹکچر کو ہیوی ٹریفک کے دباؤ سے بچانے کیلئے مذکورہ مارکیٹیں شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے ایک بار پھر اسی فزیبیلیٹی کو جاری کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے کام شروع کردیا ہے۔جس پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بحال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -