کرپٹ مافیا کو اب رعایت نہیں ملے گی‘ سیف الدین کھوسہ 

      کرپٹ مافیا کو اب رعایت نہیں ملے گی‘ سیف الدین کھوسہ 

  

عالیوالا (نامہ نگار) سابق ایم این اے سردار سیف الدین خان کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستر سالوں کی گندگی کرپشن کی بدبو کو چھپانے کے لیے اے پی سی کے اجلاس لوٹ مار کمیٹی، لوٹی رقم کو بچانے کیلئے کرپٹ اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے جتنی مرضی زور لگا لو منی لانڈرنگ کی قانون سازی میں کسی قسم کی رعائت اور این آر او نہیں ملے گا کرپٹ مافیا (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)

کا ٹھکانہ جیل ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران اشرافیہ چاہتی تھی مکمل لاک ڈان ہو، وزیراعظم نے مکمل لاک ڈان نہیں کیا اورغریب کا سوچا۔ عمران خان نے شب و روز ایک کر کے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا پوری دنیا میں احساس پروگرام جیسا منصوبہ نہیں آیا، تحریک انصاف کی حکومت نے احساس پروگرام میں بلاتفریق عوام کی مالی معاونت کی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 70 سال بعد قائداعظم کا جانشین ملا ہے‘عمران خان ایک نڈر،دیانتدار،ایماندار اور بے خوف لیڈر ہے اور جس نے  ہمیشہ اپنی نیک نیتی اور بہترین حکمت عملی سے بحرانوں کا مقابلہ کیا ہے اور اللہ تعالی نے ہمیشہ اس کو باطل کے آگے سرخرو کیا ہے انہوں نے کہا اسلام آباد میں علی بابا چالیس چور اکھٹے ہو کر مدرسوں کے طالب علموں کو مذہبی اور جذباتی طور پر استعمال کرتے ہوئے ساتھ لے آئے ہیں اور مذہب فروش ملک دشمن اور کئی دہائیوں سے کشمیر پر منہ بند کئے بیٹھے اب محب وطن عمران خان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں،میرا ان کو پیغام ہے کہ دودھ پیتے مجنوں اور حلوہ کھانے والوں کی دکانیں بند ہو چکی ہیں اور اللہ تعالی اپنے حبیب کے صدقے عمران خان کا شملہ اونچا رکھے گا اور ملک دشمنوں کے ہاتھوں کھیلنے والے ذلیل و رسوا ہوں گے انہوں نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے بھارت اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے جو عمران خان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں دوبارہ زندہ کرنے پر پریشان ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اس ملک کے دفاع کی ضامن ہے اور فوج کے خلاف بات کرنے والے بھارت کے دوست اور اس ملک کے غدار ہیں اور اگر انہوں نے فوج کو اپنی سازشوں سے سیاست میں گھسیٹ کر اس کو کمزور کرنے کی کوشش کی تو 22 کروڑ عوام اپنی فوج کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی اس موقع پر عبدالغفور خان ڈیویآنی ماسٹر ریاض آرائیں ڈاکٹر فیاض احمد آرائیں یونس خان رمدانی ملک مصطفی آرائیں ملک واجد عاشق حسین سومرو بشیر خان علیانی ملک امان اللہ ملک شملہ طاہر حسین پٹواری حافظ محمد بلال ملک احسان آرائیں  شمشیر خان ملک عباس ماسٹر خواجہ غلام فرید آرائیں فلک شیر خان چانڈیہ اقبال خان پٹھان ملک مظفر علی فوجی غلام اکبر ملک سجاد آرائیں ملک زکریا ڈولڑ ڈاکٹر فیضان الہی آرائیں انجینئر طیب جمال آرائیں ملک نواز ڈولڑ ملک اسلم انگاری ملک عامر محمد کلیم سومرو ملک شریف چوہان باقر اکبر ایڈوکیٹ  کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ولیمہ کے آغا کے لیے مفتی محمد اعجاز نے دعا کرائی۔

سیف کھوسہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -