وزیراعلیٰ سندھ کی گھوٹکی میں اہم شخصیات  سے ملاقاتیں‘ سینئر ورکرز کیساتھ میٹنگ

 وزیراعلیٰ سندھ کی گھوٹکی میں اہم شخصیات  سے ملاقاتیں‘ سینئر ورکرز کیساتھ ...

  

ڈہرکی(نامہ نگار) ضلع گھوٹکی میں ایک بار پھر سیاسی میدان سج گیا گھوٹکی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ صوبائی کابینہ کے اہم وزارء سمیت پی پی پی کی اعلی قیادت اور علاقہ کے اہم ترین سیاسی شخصیات کی پی پی پی کے ایم این اے (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

سردار محمد خان مہر کی خانگڑھ والی رہائش گاہ پر اہم ترین سیاسی بیٹھک  لگائی گئی جس میں مختلف امورپرغور ہوا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ پی پی پی حلقہ گھوٹکی  کے ایم این اے سردار محمدبخش مہر خان کی رہائش گاہ پر خانگڑھ پہنچے تو وزیر اعلیٰ سندہ کا استقبال پیپلزپارٹی ایم این اے سردار محمد بخش خان مہر اور دیگر نے کیا وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ حکومت سندھ کی کابینہ کے اہم وزراء اور پارٹی کی اعلی قیادت بھی انکے ہمراہ تھی وزیراعلیٰ سندھ اور سندھ کابینہ کو سردارمحمدبخش خان کی جانب سے انکے لکھی بنگلے پر ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ اور کابینہ ارکان گڑھی چاکر بزدار ہاؤس پہنچے جہاں پر سابقہ ایم پی اے سردار رحیم بخش خان بزدار اور سردار احمد علی خان مہر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ وزیراعلی سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی گھوٹکی سمیت سکھرڈویژن کے عہدیداروں اور سینئرپارٹی ورکروں کے ساتھ بھی میٹنگ کی‘ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم این اے سردار محمد خان مہر کے ظہرانے میں شرکت کی۔

میٹنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -