ڈہرکی: پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن‘ مختلف  تنظیموں کا ادارے نہ کھولنے کیخلاف حکومت  کیخلاف مظاہرہ‘ نعرے بازی‘ ریلیف کا مطالبہ

 ڈہرکی: پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن‘ مختلف  تنظیموں کا ادارے نہ کھولنے ...

  

ڈہرکی(نامہ نگار) ڈھرکی پریس کلب کے سامنے پرائیویٹ سکول مالکان‘ سندھ ترقی پسند‘پاکستان مسلم لیگ (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

فنکشنل‘سول سوسائٹی نے سندھ میں سکول بند رکھنے کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈہرکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورپریس کانفرسن کرتے ہوئے A.P.i ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکول تنظیم سندھ کے مرکزی جنرل سیکریٹری حافظ فاروق احمد۔STPکے مرکزی وائس چیئرمین اورمندرجہ ذیل شرکت کرنیوالے مظاہرین نے کہاہے کہ حکومت سندھ کی تعلیم دشمن پالیسیوں اورتعلیمی اداروں کی طویل بندش  کی وجہ سے ایک طرف توبچوں کا مستقبل تاریک ہورہا ہے تودوسری جانب پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ فاقہ کشی کاشکار ہوگئے ہیں احتجاج اورپریس کانفرنس میں  پاکستان مسلم لیگ فنکشنل،سندھ ترقی پسند پارٹی، وکلا، سول سوسائٹی پرائیویٹ سکولز انتظامیہ نے سکولز کالج بند کرنے خلاف بھرپور احتجاج کیا اس موقع پر  میان خالد حسین ضلعی صدر  پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبرونگ ضلع گھوٹکی نے کہا پیپلز پارٹی زرداری گروپ سندھ دشمن پالیسی پر گامزن ہے سندھ کی تعلیم تباہ ہورہی ہے۔ حکومتی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ  ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ اعلیٰ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ  سندھ میں تمام تعلیمی ادارے فوری کھولے جائیں۔

پرائیویٹ سکولز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -